چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیوی کی آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ کیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
بیان میں بتایا گیا کہ نیول بیس آمد پر جنرل ساحر شمشاد کو دفاعی خطرات اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بحریہ کے آپریشنل اثاثوں، جنگی تیاریوں، پاک جہازوں اور آبدوزوں کا معائنہ کیا۔

 

 

جنرل ساحر شمشاد نے پاک بحریہ کی سمندری اور ساحلی دفاعی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحریہ کے دستوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک بحریہ کے جوانوں سے خطاب بھی کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

62 / 100

One thought on “چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیوی کی آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!