کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

چینی شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔

گورنر سندھ سے زیر تربیت پولیس افسران کی ملاقات، نوجوان قیادت کو عوامی خدمت اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی تلقین
گرفتار ملزمان محمد جاوید اور گل نساء سے تفتیش کی ذمہ داری جے آئی ٹی کے سپرد۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جے آئی ٹی کے چیئرمین مقرر۔

جے آئی ٹی میں حساس اداروں، رینجرز، اسپیشل برانچ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے کے افسران شامل۔

چینی شہریوں کو کراچی ایئرپورٹ پر قتل کیا گیا تھا، دونوں ملزمان سندھ اور بلوچستان سے گرفتار کیے گئے۔

جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لینے کی مجاز ہوگی۔

15 دن میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو پیش کی جائے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 

 

62 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!