کراچی، 28 نومبر 2024:
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس میں آٹو اسپیئر پارٹس ایسوسی ایشن کے 11 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان، صدر رضوان، اور جنرل سیکریٹری احسان نے کی، جبکہ دیگر اراکین بھی ملاقات میں شریک تھے۔
کراچی: بلال کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار
وفد نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
وفد نے گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر مسائل سے پولیس چیف کو آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی نے ڈی آئی جی ٹریفک اور متعلقہ ایس ایس پیز کو تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔
تاجروں نے پولیس کی تاجر برادری کے لیے کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان کراچی پولیس