کراچی: بلال کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، تین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی، 28 نومبر 2024:
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بلال کالونی کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی موٹر سائیکل اور بینک کیش لوٹنے والے تین رکنی بین
الصوبائی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں حضور عرف ڈون، ظفر عرف لمبا، اور وسیم عرف کمانڈو شامل ہیں۔

پولیس افسران کی تربیت اور عوامی اعتماد پر زور: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا خطاب
ملزمان شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اور دوران مزاحمت فائرنگ کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم، چھینی گئی 125 موٹر سائیکل، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ، اور کیماڑی میں متعدد وارداتیں کیں، جن میں بلال کالونی میں شہریوں سے لوٹ مار اور مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔

گینگ جعلی کرنسی کے دھندے میں بھی ملوث پایا گیا، اور بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کی گئی۔

ملزمان اتحاد ٹاؤن کی کچی آبادی کے رہائشی ہیں۔

ایف آئی آر نمبر 60/2022 (تھانہ سعید آباد)

ایف آئی آر نمبر 359/2022 (تھانہ رضویہ)

ایف آئی آر نمبر 375/2022 (تھانہ سائٹ اے)

12 مقدمات درج، جن میں تھانہ شریف آباد، یوسف پلازہ، اور حیدری کے مقدمات شامل ہیں۔

ایف آئی آر نمبر 186/2024 (باجرم دفعہ 489-C، تھانہ شریف آباد)

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق، ملزمان کا گروہ چھ افراد پر مشتمل ہے، جو انتہائی چالاکی سے ریکی کے بعد وارداتیں کرتا تھا۔ ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

 

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP)

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!