کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل): پاپوش نگر پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزمان سے تھانہ پاپوش نگر کی حدود سے چھینی ہوئی 70 سی سی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
ایس بی سی اے کے افسران و ملازمین کو ادارے کے اخراجات پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی ولد ناظم حسین اور محمد سمیر ولد عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی 70 سی سی موٹر سائیکل کا نمبر KLY-1094 ہے، جس کا مقدمہ الزام نمبر 331/24 بجرم دفعہ 381-A تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔
پاپوش نگر پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 253/2024 جرم دفعہ A(1) 23 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے، اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید اہم معلومات ملنے کی توقع ہے۔