پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز معطل، سیکیورٹی خدشات کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں مشکلات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو روز قبل کہا تھا کہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت نے متعدد سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں، اور بیلا روس کے وفد کی آمد کے دوران اسلام آباد میں موبائل سروسز بند رہیں گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے ایف 11 مرکز میں انٹرنیٹ اور وائی فائی سروسز میں تعطل کی اطلاعات ہیں۔ انٹرنیٹ ٹریکنگ مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ پاکستان میں واٹس ایپ کے بیک اینڈز کو محدود کر دیا گیا ہے، جس سے میڈیا رپورٹس کی تصدیق ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں بندش جاری ہے۔

 

 

یہ اقدامات اس وقت کیے گئے ہیں جب پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور قافلے وفاقی دارالحکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ حکام نے اس سلسلے میں اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے، اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں کو حراست میں لیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!