خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 3 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 3 خارجی ہلاک ہوگئے۔
کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری جاں بحق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران 2 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشتگردوں میں حق یار آفریدی عرف خبری اور گلا جان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی میں جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔

فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

وزیر اعظم کا خراج تحسین

وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشتگردی کی جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے خوارج اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت متحرک ہے۔

وزیر داخلہ کا خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شاباش دی گئی۔

اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، پوری قوم کو اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے۔

 

 

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیں گے،قوم کی حمایت سے صفایا کریں گے۔

60 / 100

One thought on “خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 3 خارجی ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!