کراچی: ایڈوانس ویہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) اور سی آئی اے کراچی کی کامیاب کارروائی، کورنگی نمبر 5 سے چھینی جانے والی ٹویوٹا کرولا ایک گھنٹے میں برآمد کر لی گئی اور اصل مالک کے سپرد کر دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان، کسی بھی مارچ یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق، 22 نومبر 2024 کو رات 3:35 بجے، چار مسلح ملزمان نے مدعی منصور احمد سے ٹویوٹا کرولا (رجسٹریشن نمبر BVW-873) اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ اس اطلاع کے بعد، اے وی ایل سی نے شہر سے باہر جانے والے راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی اور ایس ایس پی اے وی ایل سی نے اپنی ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جانے والے راستوں پر تعینات کر دیا۔
اے وی ایل سی کے افسران نے چند ہی گھنٹوں میں مذکورہ ٹویوٹا کرولا کو کورنگی انڈسٹریل ایریا، مہرن ٹاؤن سے برآمد کر لیا، جس پر جعلی نمبر پلیٹ FDA-545 لگی ہوئی تھی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مدعی منصور احمد نے اپنی چھینی گئی گاڑی کی برآمدگی پر ایس ایس پی اے وی ایل سی اور کارروائی میں شامل تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔