آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور میں دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کے دورے کے دوران دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے ختم کرانے کا فیصلہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ دورہ نیشنل ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کا تسلسل تھا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس کی تیاری کے لیے کیا گیا۔ دورے کے دوران، کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ہونے والی پیشرفت اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور فیلڈ کمانڈرز کے ہمراہ شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے کی جانے والی قربانیاں قومی استقامت کی بنیاد ہیں اور یہ قربانیاں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور لگن کی علامت ہیں۔

 

 

انہوں نے دہشت گردی کے تمام خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے اور عملی تیاری کو سراہا اور کہا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج پوری طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!