...

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی کرم میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (تشکر نیوز) – صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کا پہلا میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، کراچی ایکسپو سینٹر میں گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری نے اس حملے کو "انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ قابل مذمت ہے اور حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرم میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کا خون بہانے والے نہ مسلمان کہلانے کے لائق ہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے قابل ہیں۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی اور حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی اور کرم کا دورہ کرنے کے لئے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے، ایم پی اے اور چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کیں۔

 

 

واضح رہے کہ ضلع لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق ہوئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.