پاکستان کا پہلا میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، کراچی ایکسپو سینٹر میں گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد

کراچی (تشکر نیوز) – پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (پی ایم ایس ٹی پی) کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا گیا، جس میں پاک بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز کے دوران شاندار ایئرشو کا انعقاد، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپور مظاہرہ

ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، بحری سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارک پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا اور ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔

پی ایم ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے جس کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی، اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو نہ صرف اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط میری ٹائم طاقت کے طور پر بھی سامنے لائے گا۔

 

 

پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقاتی اور ترقیاتی مرکز کے طور پر ملک میں میری ٹائم صنعت کے لیے نئی راہیں کھولے گا اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں مقام دلائے گا۔

56 / 100

One thought on “پاکستان کا پہلا میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، کراچی ایکسپو سینٹر میں گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!