صارفین کے لیے بُری خبر، بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک میں بجلی بھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

منظوری کی صورت میں صارفین پر 36 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

درخواست کے مطابق ماہ نومبر کے دوران پانی سے بجلی کی پیداوار 36.5 فیصد رہی، نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد سے زائد رہی، ایک ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13 فیصد رہی، نومبر میں درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 6 فیصد سے زائد رہی۔

دائر کردہ درخواست کے مطابق ایک ماہ کے دوران ایل این جی کے زریعے بجلی کی پیداوار 10.6 فیصد رہی، مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 9.2 فیصد رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!