جرأت و بہادری کی مثال، نائیک محمد عاطف شہید

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فخر ہوتا ہے کہ اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت کا رتبہ عطا کیا،والد، نائیک عاطف شہید

سرزمین پاکستان کے دفاع کی خاطر پاکستان آرمی کے ان گنت جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ ملکی دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں میں نائیک محمد عاطف شہید بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محمد عاطف نے جنوری دو ہزار نو میں پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور قلیل عرصے میں نائیک کے عہدے پر ترقی پا گئے۔

13 اور 14 اگست2022 ء کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے منگی ڈیم میں ملک دشمن دہشتگرد یوم آزادی کی خوشیوں پر حملہ آور ہوئے۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے پاکستان آرمی کی کمبیٹ پٹرول کو مشن سونپا گیا۔ نائیک محمد عاطف جو انتہائی بہادر اور حوصلہ مند سپاہی تھے انہوں نے خود کو اس مشکل آپریشن کیلئے رضاکارانہ طور پر پیش کردیا۔

کمبیٹ پٹرول پارٹی نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ نائیک محمد عاطف نے انتہائی بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور اسی اثناء میں دو گولیاں ان کی گردن میں پیوست ہو گئیں اور یہ بہادر جوان یوم آزادی پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ہمیشہ کی زندگی پا گیا۔

نائیک محمد عاطف تیرہ اور چودہ اگست دوہزار بائیس کی درمیانی شب بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ شہید نے سوگواران میں والدین، بہن اور بھائی چھوڑے ہیں۔

نائیک عاطف شہید کے ولد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت دلیر تھا، اس نے آزادی کے موقع پر دشمنوں کو جہنم واصل کیا، فخر ہوتا ہے کہ اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت کا رتبہ عطا کیا، میرا بیٹا بہت اچھا تھا اور ہمارا بہت خیال رکھتا تھا،لواحقین کا کہنا ہے کہ شہید کا درجہ بہت بڑا ہے جو کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!