فوجی تنصیبات پر حملے کی کوئی وجہ یا مقصد نہیں ملتا،سانحہ 9 مئی پرعوامی ردعمل

عوام نے سانحہ 9 مئی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کا کوئی مقصد یا جواز نظر نہیں آتا، اور ملک کے محافظوں پر حملہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات، جیسے 9 مئی کو پیش آئے، عوام اور افواج کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش ہیں، اور اس سانحے میں ملوث کرداروں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے ایم کیو ایم رکن راشد خان کی رکنیت معطل کر دی

 

 

عوام نے پاک فوج کو ملک کی خیر خواہ اور محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی نے پاکستان اور اس کے اداروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پاک افواج اور پولیس کو امن اور عوام کے تحفظ کا ضامن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کردار سخت سزا کے مستحق ہیں، اور ان پر آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ عوام نے یہ بھی کہا کہ ہم شہروں میں سکون سے اس لیے سوتے ہیں کیونکہ سرحدوں پر ہمارے محافظ جاگ رہے ہیں۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!