ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اجلاس

کراچی: ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں مختلف مرکزی شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین اور جعلی ترقیوں کا انکشاف، پی پی پی چیئرمین سے نوٹس کا مطالبہ

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تنظیمی ذمہ داران کو موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں کر رہی ہے، جبکہ پاک فوج کے جوان ملک کے بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے خلاف مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔

 

 

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیا کہ پاکستان اس وقت مزاحمتی سیاست اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کام کے لیے ایک مناسب وقت ہوتا ہے، اور یہ وقت ملک کو درست سمت میں لانے اور بچانے کا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی بردباری اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

62 / 100

One thought on “ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!