وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کی تزئین و آرائش کا منصوبہ، اہم پیش رفت

کراچی (ترجمان) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے شہر کی اہم شاہراہوں پر 25 بوسیدہ عمارتوں کو رنگا رنگ طریقے سے خوبصورت بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

کیماڑی: اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ کراچی کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے متعدد اجلاس منعقد کر چکے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی کو ہدایت دی ہے کہ مین شاہراہ فیصل سے ایف ٹی سی بلڈنگ تک تمام عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے۔

 

 

ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ ملیر میں 14 اور ضلع شرقی میں 11 عمارتوں پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جو 15 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ کراچی کو مزید خوبصورت اور پُررونق بنانا چاہتے ہیں تاکہ باہر سے آنے والے لوگ اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو اس کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

61 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کی تزئین و آرائش کا منصوبہ، اہم پیش رفت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!