باراتیوں کو مٹن نہ دینے پر تنازع، شادی کے بغیردولہا گھر کو لوٹ گیا

ویب ڈیسک،

دولہا اوردلہن کی منگنی گزشتہ ماہ نومبر میں ہوئی تھی

بھارت میں دولہن والوں کی وعدہ خلافی کی وجہ سے بارات واپس چلی گئی۔ریاست تلنگانہ  میں دولہے اور دلہن کے گھر والوں میں مٹن نہ دینے پر جھگڑا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں دولہے والوں کی فرمائش پر  بارات کو دئیے گئے کھانے کے مینیو میں مٹن کو شامل نہ کرنے  پر ہنگامہ برپا ہوگیا، معمولی تلخ کلامی بڑے جھگڑے تک پہنچ گئی ،جھگڑا ختم کرانے کیلئے بالا آخر پولیس کی  مدد لینا پڑ گئی۔

جھگڑا تو ختم ہو ہی گیا لیکن دولہے میاں گھر والوں سمیت بارات لے کر واپس روانہ ہوگیا،دولہے کے گھر والوں  کا کہنا تھا کہ بارات کے ساتھ آئے مہمانوں کے سامنے ہماری ناک کٹ گئی ہماری توہین کی گئی لہذا یہ شادی نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ دولہا اور دلہن کی منگنی گزشتہ ماہ نومبر میں ہی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!