...

سویلینز کے ٹرائل کا معاملہ، سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فیصلے پر حکم امتناع کے بعد توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہے، سپریم کورٹ رجسٹرار

سپریم کورٹ رجسٹرار نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کر دی۔

سپریم کورٹ میں سول سوسائٹی نے وکیل کے توسط سے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملے پر سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

منگل کے روز سپریم کورٹ رجسٹرار نے اعتراضات عائد کر کے درخواست پر واپس کر دی ہے۔

رجسٹرار کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 13 دسمبر کے حکم سے 23 اکتوبر کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے اور فیصلے پر حکم امتناع کے بعد توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.