تشکر نیوز: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تین ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد محمد شاکر کے نام سے ہوئی ہے، جسے سولجر بازار کراچی میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 59 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے، جبکہ پے آرڈر کی نقول اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی ضبط کیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ملزم بغیر لائسنس کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔