کراچی (تشکر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی چار نشستوں پر کلین سوئپ کر کے عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھرپور اعتماد حاصل کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی فاروق اعوان، صدر ڈسٹرکٹ کورنگی جانی میمن، اور چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ نے اس بڑی کامیابی پر پارٹی کارکنان اور منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی۔
منشیات فروشی میں ملوث مطلوب خواتین گرفتار، بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد
تفصیلات کے مطابق، مخصوص نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ نے پارٹی کی مضبوط عوامی حمایت کو واضح کر دیا۔
فخر الہدیٰ المعروف عرفان بٹ نے بھی اس کامیابی پر فاروق اعوان، جانی میمن، اور نعیم شیخ سمیت تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو پارٹی کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کا نتیجہ قرار دیا۔