ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لیاقت آباد یوسی 5 اور فیڈرل بی ایریا یوسی 6 میں جنرل ممبر کے انتخاب کے لئے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 900 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ کورنگی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2024 کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور پرامن طور پر جاری ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، پولنگ عملے سے ملاقات کی، اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو الیکشن پروسیس اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔