ڈسٹرکٹ کورنگی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2024 کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ڈسٹرکٹ کورنگی میں 40 مختلف عمارتوں میں قائم 61 پولنگ اسٹیشنز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے 1106 افسران و اہلکاروں پر مشتمل سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

ایس ایس پی عارف عزیز کا ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کہکشاں کلفٹن بلدیاتی الیکشن کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

پولنگ کا عمل علی الصبح 8 بجے شروع ہوا اور پرامن طور پر جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کی اہمیت کے پیش نظر انہیں انتہائی حساس اور حساس کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی نے انتخابی عمل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

الیکشن ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور پولیس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔

 

 

61 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ کورنگی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2024 کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!