تھانہ گلبہار پولیس کی شاندار کارروائی، پانچ رکنی ڈکیت گروہ کے تمام کارندے گرفتار

تشکر نیوز: کراچی: تھانہ گلبہار پولیس نے ایس ایس پی ضلع سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر شہر میں ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گروہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: واٹر کارپوریشن اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، پانی چوروں کے خلاف کارروائی

گرفتار ہونے والے ملزمان میں:

  1. اصغر علی ولد لال محمد (سابقہ 8 سنگین مقدمات میں مطلوب)
  2. راحیل نسیم ولد سید نسیم (5 مقدمات)
  3. محب اللہ ولد بسم اللہ (3 مقدمات)
  4. حسین ولد جعفر
  5. فخر ولد رستم

شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے تھانہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے سے چھینا گیا موٹر سائیکل (KJN-3477) اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ یہ موٹر سائیکل تھانہ اجمیر نگری میں درج مقدمہ نمبر 476/24 کے تحت چھینی گئی تھی۔

ملزمان نے دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ان پر تھانہ گلبہار، بنی بخش، سولجر بازار، بریگیڈ، سہراب گوٹھ، نیو ٹاؤن، رضویہ اور شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، رہزنی، موٹر سائیکل چھیننے اور منشیات کے مقدمات درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع سینٹرل نے ایس ایچ او گلبہار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

60 / 100

One thought on “تھانہ گلبہار پولیس کی شاندار کارروائی، پانچ رکنی ڈکیت گروہ کے تمام کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!