کراچی: واٹر کارپوریشن اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، پانی چوروں کے خلاف کارروائی

تشکر نیوز:  اینٹی تھیفٹ سیل واٹر کارپوریشن نے پاکستان رینجرز کے ساتھ مل کر پانی چوروں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا ہے جس میں منگھو پیر قصبہ موڑ پر غیر قانونی پانی کی چوری کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ، 65 فیصد اضافہ ہوا

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، اس مشترکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر پانی چوری کرنے کے لیے بنائے گئے سب سوائل ہائیڈرنٹ کو مسمار کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں، تین بڑے غیر قانونی کنویں بھی تباہ کیے گئے اور ان میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ غیر قانونی کنویں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی فراہم کرتے تھے، جو شہریوں کی صحت کے لیے بڑا خطرہ تھا۔

آپریشن کے بعد واٹر کارپوریشن نے پانی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کر دی ہے تاکہ مزید اقدامات کیے جا سکیں۔

 

 

63 / 100

2 thoughts on “کراچی: واٹر کارپوریشن اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، پانی چوروں کے خلاف کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!