پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا

تشکر نیوز:  تھانہ عوامی کالونی پولیس نے مضر صحت گٹکا اور ماوا کی فروشی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ گلبہار پولیس کی شاندار کارروائی، پانچ رکنی ڈکیت گروہ کے تمام کارندے گرفتار

پہلی کارروائی میں ملزم اعجاز ولد منیر کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 121 پیکٹ گٹکا ماوا اور فروختگی سے حاصل شدہ 120 روپے برآمد ہوئے۔

دوسری کارروائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم شہریار ولد عبدالغنی کو گرفتار کیا گیا، جس سے 55 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

پولیس نے اس کارروائی کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور اس سے ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

61 / 100

One thought on “پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!