رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 12 نومبر: رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان جانے کیلئے این او سی نہ مل سکا

ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر مثبت اور تعاون پر مبنی روابط پر روشنی ڈالی۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت، دوروں، اور دیگر تعاون کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

 

میجر جنرل محمد غادی نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور عزم کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

57 / 100

One thought on “رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!