ٹریفک مسائل اور اقدامات پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا اجلاس

تشکر نیوز:  وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت ٹریفک کے مسائل، حادثات، اسلحہ کی نمائش اور ٹریفک مہم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی کیماڑی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ نے اجلاس میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کو حل کرنے کے لئے متعدد اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایس اوز اور ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ اور تبدیلی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر کام نہیں کر رہے، انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ٹریفک کی شکایات فوری حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور شہریوں کو بہتر ٹریفک سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رنگین شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک مہم کی تفصیلات بھی طلب کیں اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تین ماہ میں ایس اوز کی تبدیلیوں کی تعداد کی تفصیلات طلب کی گئی اور اس بات کا عندیہ دیا کہ میگا ایونٹس کے دوران ٹریفک کے مسائل برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے ٹریفک سیکشنز پر لیڈی اہلکاروں کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تجاوزات کے خاتمے اور سروس لین کی بحالی پر زور دیا اور کہا کہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے۔

اجلاس میں ٹریفک کی روانی، اسلحہ کی نمائش، اور شہریوں کو ٹریفک سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

 

 

 

56 / 100

One thought on “ٹریفک مسائل اور اقدامات پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!