اے این ایف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.12 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
حملے میں ملوث سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا، وزیر داخلہ سندھ
راولپنڈی کے علاقے ٹینچ باٹا کے قریب ایک ملزم سے 2.500 کلو ہیروئن اور 3.500 کلو آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں
سپر ہائی وے کراچی کے قریب کارروائی میں ملزم سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ سیالکوٹ کے گلوٹیاں موڑ ڈسکہ میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 9 سے 10 سالہ عمر کے بچے (ملزم) سے 2.400 کلو چرس برآمد ہوئی۔ کراچی کے انڈس چورنگی کورنگی کے مقام پر ایک ملزم کے قبضے سے 1.200 کلو چرس برآمد کی گئی۔
لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے کے دوران ملزم سے 1.100 کلو ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد ہوا، جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ایک ملزم کے جوتوں سے 420 گرام افیون برآمد کی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔