قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو شیئر کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے مسلمان ہونے کی دعائیں

بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مسجد کا دورہ کرنے اور وہاں کی ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کی آڈیو کے ساتھ شیئر کرنے پر مداح ان کے مسلمان ہونے کی دعائیں کرنے لگے۔

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف آپریشن جاری

دلجیت دوسانجھ نے 10 نومبر کو انسٹاگرام پر یو اے ای کی ریاست ابوظہی کی خوبصورت اور تاریخی شیخ زید مسجد کے دورے کرنے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں مسجد کے منتظمین کے ساتھ مختلف حصوں کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ کو مسجد کے دورے کے دوران وہاں پہلے سے ہی گھومنے آنے والے مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے ویڈیو کے پس منظر میں قصیدہ بردہ شریف کی آڈیو لگائی تھی، جس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔

دلجیت دوسانجھ کی جانب سے مسجد کے دورے کرنے اور گانے کی آڈیو میں قصیدہ بردہ شریف کو لگانے پر جہاں ان کی تعریفیں کی گئیں، وہیں بعض تنگ نظر ہندو مداحوں نے انہیں مسجد کا دورہ کرنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

ہندو مداحوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ ہندوؤں کے مقدس دنوں جیسا کہ ہولی اور دیوالی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرتے لیکن مسجد دیکھنے گئے۔

اسی طرح جہاں تنگ نظر مداحوں نے ان پر تنقید کی، وہیں زیادہ تر مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں اور ان کے عمل کو مذہبی رواداری کا عمل قرار دیا۔

زیادہ تر افراد نے ان کے مسجد کے دورے کو اچھا قرار دیتے ہوئے ان کے مسلمان ہونے کی دعائیں بھی کیں۔

مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ دلجیت دوسانجھ نے مسجد کا دورہ کرکے اچھا عمل کیا اور ان کی باقی عادتیں بھی بہترین ہے، خدا انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ہدایت دے۔

 

 

جہاں مسلمان مداحوں نے ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی دعائیں کیں، وہیں بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ دلجیت دوسانجھ پہلے پنجابی گلوکار ہیں جو تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

58 / 100

One thought on “قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو شیئر کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے مسلمان ہونے کی دعائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!