ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید کردی

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے کی خبروں کی تردید کردی۔

تشکر نیوز کے مطابق ترجمان پاسپورٹ آفس کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، پاسپورٹ فیس میں اضافہ 7 مارچ کو کیا گیا تھا۔

پاکستان نیوی نے مزارِ اقبال پر گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی

36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی 5 سالہ فیس نارمل کیٹگری میں 4500 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 7500 جب کہ فاسٹ ٹریک میں 12 ہزار 500 مقرر ہے۔

72 صفحات پر مشتمل نارمل کیٹگری کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 8200 روپے ہے، ارجنٹ کیٹگری میں فیس 13 ہزار 500 جب کہ فاسٹ ٹریک 18 ہزار 500 ہے۔

پہلی دفعہ گم ہونے کی صورت میں نارمل کیٹگری کے لیے 9 ہزار روپے فیس مقرر ہے، دوسری اور تیسری بار پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں فیس ڈبل اور ٹرپل ہوگی۔

 

 

پاسپورٹ فیس کا تعین کیٹگری اور مدت کے مطابق کیا جاتا ہے، 36 صفحات اور 72 صفحات کی الگ جب کہ 100 صفحات کی فیس الگ الگ ہے۔

57 / 100

One thought on “ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!