کراچی واٹر کارپوریشن کا حب کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز پر جرمانے کا فیصلہ

کراچی: (تشکر نیوز) کراچی واٹر کارپوریشن نے حب کینال سے چوری کا پانی کراچی لانے والے ٹینکرز پر پندرہ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق ایک ہزار گیلن والے ٹینکر سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے، دو ہزار گیلن والے ٹینکر سے پانچ لاکھ روپے، تین ہزار گیلن والے ٹینکر سے ساڑھے سات لاکھ روپے، پانچ ہزار گیلن والے ٹینکر سے دس لاکھ روپے، اور دس ہزار گیلن والے ٹینکر سے پندرہ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

 

 

پانی مافیا کے خاتمے کے لیے بھاری جرمانے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانی مافیا حب کینال کے اطراف میں گڑھوں میں پانی جمع کرکے ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

57 / 100

One thought on “کراچی واٹر کارپوریشن کا حب کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز پر جرمانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!