Site icon Tashakur News

کراچی واٹر کارپوریشن کا حب کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز پر جرمانے کا فیصلہ

کراچی: (تشکر نیوز) کراچی واٹر کارپوریشن نے حب کینال سے چوری کا پانی کراچی لانے والے ٹینکرز پر پندرہ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز سے سکھ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق ایک ہزار گیلن والے ٹینکر سے تین لاکھ پچاس ہزار روپے، دو ہزار گیلن والے ٹینکر سے پانچ لاکھ روپے، تین ہزار گیلن والے ٹینکر سے ساڑھے سات لاکھ روپے، پانچ ہزار گیلن والے ٹینکر سے دس لاکھ روپے، اور دس ہزار گیلن والے ٹینکر سے پندرہ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

پانی مافیا کے خاتمے کے لیے بھاری جرمانے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانی مافیا حب کینال کے اطراف میں گڑھوں میں پانی جمع کرکے ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

Exit mobile version