کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف

تشکر نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر اور فلسطین کے عوام کی حالت زار کا ذکر کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28 ویں سالانہ کانفرنس میں کہی، جس کی میزبانی پاکستان نے پہلی بار کی۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کانفرنس 4 سے 8 نومبر تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں جاری رہی۔ کانفرنس کا آغاز سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلٹی کے افتتاح سے ہوا، جس کا افتتاح آرمی چیف نے کیا۔

آرمی چیف کے ہمراہ اقوام متحدہ کے پیس آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری جین پیری، یو این پولیس ایڈوائزر، ایکٹنگ ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، خارجہ سیکرٹری، اور ریکٹر نسٹ موجود تھے۔ کانفرنس میں جین پیئر لاکروا نے یو این امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

 

جنرل عاصم منیر نے عالمی امن کو درپیش چیلنجز اور خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت کئی امن مشنز کام کر رہے ہیں، لیکن امن کی کوششوں کے باوجود کشمیریوں اور فلسطینیوں کے مسائل عالمی امن کے لیے مزید اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔

51 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!