خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 خوارج ہلاک

تشکر نیوز:  خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں آپریشن کے دوران خارجی احمد شاہ عرف انتظار کو ہلاک کیا گیا۔

شہر کی سڑکوں پر گڑھے ٹریفک پولیس کے لیے عذاب، اہلکار خود مرمت میں مصروف

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، ایک اور کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں ہوئی، جہاں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

 

 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کی اپیل کرتا آیا ہے اور امید ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے ہاتھوں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔

58 / 100

One thought on “خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!