خیبرپختونخوا کی اعلیٰ درسگاہ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی سالانہ تقریب

خیبرپختونخوا کی اعلیٰ درسگاہ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی سالانہ تقریب

اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا ، طلبہ انتہائی پُرجوش

خیبرپختونخوا(تشکُّر نیور اخبار ) خیبرپختونخوا کی اعلیٰ درسگاہ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کی 28 سالانہ تقریب میں کیڈٹس کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی خان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ کیڈٹس نے مارچ پریڈ کے علاوہ جمناسٹک اور ایتھلیٹکس کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

مہمان خصوصی نے تعلیمی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو میڈلز ، شیلڈز اور اعزازی شمشیر سے بھی نوازا۔ تقربب میں بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام سمیت کیڈٹس کے والدین نے بھی شرکت کی

یاد رہے کہ گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ خیبرپختونخوا اور پاکستان بھر سےآئے طلبا کیلئے بہترین اقامتی درسگاہ ہے ، اس کی بنیاد یکم مارچ 1990 کو رکھی گئی ۔ کالج 85 ایکڑ کی وسیع اِراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 600 طلبا اعلیٰ پائے کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ کالج میں جدید علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!