ایم کیو ایم تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی تبدیلی لاتی ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی تبدیلی لاتی ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی تبدیلی لاتی ہے۔

 

 

کراچی(تشکُّر نیور اخبار ) تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شکست ہوگئی ہے، آج یہاں پر ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ہم نے شمع جلا دی ہے، کراچی آواز اٹھاتا ہے تو انقلاب آتا ہے، میں آج کی کامیابی کو اپنے شہید ساتھیوں کے نام کرتا ہوں، ہم اس خون کو رائیگا نہیں جانے دیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی تبدیلی لاتی ہے، یہ مچھر کالونی اس ملک کے فرعونوں اور نمرودوں کا حال برا کرے گی، آج ہم نے آپ کی سرحد کو بے حد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں تبدیلی آچکی ہے کیماڑی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، میرا اور آپ کا درد اور حالات ایک ہیں، جب تک غریب کا بچہ اپنا حق لینے اسمبلی میں کھڑا نہیں ہوگا آپ کا مسلہ حل نہیں ہوگا، ہم اور آپ تبدیلی کے بہت قریب ہیں، ایم کیو ایم تبدیلی کا نعرہ نہیں لگاتی تبدیلی لاتی ہے، ایک غریب ٹھیلے والا اسمبلی میں وڈیروں اور جاگیرداروں کے ساتھ بیٹھا ہوگا اور ان سے حساب مانگے گا، خاندانی حکومتوں کا دور ختم ہو رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!