خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 2 مختلف کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران انصاف اللہ سمیت دو خوارج مارے گئے۔

کراچی: گلشن چوک اتحاد ٹاؤن میں بیٹری کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی

دوسری کارروائی خیبر میں انجام دی گئی، جہاں دو خوارج ہلاک ہوئے اور تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اور یہ خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

58 / 100

One thought on “خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 2 مختلف کارروائیاں، 4 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!