...

جعلی شاداب کا ناظم آباد 5A میں غیر قانونی تعمیرات کا گھناؤنا کھیل

جعلی شاداب کا ناظم آباد 5A میں غیر قانونی تعمیرات کا گھناؤنا کھیل

کراچی(رپورٹ فراز حسین تشکر نیوز)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر پانچ میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا۔علاقائی پورشن مافیا بلڈنگ کنٹرول کے لیۓ ناسور بن گیا جہاں روز کی بنیاد پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے وہیں ناظم آباد نمبر 5A میں پورشن مافیا شاداب دن دیہاڑے قانون کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوۓ غیر قانونی تعمیرات کے بادشاہ بنے ہوۓ ہیں اور بنا اپروول ، نقشے کے کام جاری رکھے ہوۓ ہیں اور علاقائی لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے کالے دھندے کو جاری کۓ ہوۓ ہیں فائیو اے میں شاداب نامی بلڈر علاقے کو حراساں کر کے غیر قانونی تعمیرات کو جاری کۓ ہوۓ ہے اور علاقائی مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جس میں سیوریج ،گیس اور پانی کے مسائل پیش پیش ہیں ۔پلاٹ نمبر”10/14 5A” پر بھی غیر قانونی تعمیرات ملٹی یونٹس بنا کر قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور ایس بی سی اے کی ریٹ کو مستقل چیلنج کر رہا ہے اور ناظم آباد میں رہنے والے پڑھے لکھے لوگوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ اب ان پورشن مافیا سے ڈریں اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا بھی چھوڑ دیں
ناظم آباد کے رہائشی کی تشکُّر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کے ہم اپیل کرتے ہیں دی جی ایس بی سے اے سے غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.