ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی” میں متحدہ عرب امارات کی ثقافت کی شاندار نمائش

کراچی (خصوصی رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 38 روزہ "ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی” کے 29 ویں روز "Flavors of the UAE: A Culinary and Cultural Journey” کے عنوان سے ایک شاندار شام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب جون ایلیا لان میں ہوئی، جس میں کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

کیماڑی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

27f4506b 36b4 4b60 b683 8dee89e6b815 c61d8089 cbbb 4a4a b2df 87b6946c8b15 c809cbb7 2db3 40f5 9b63 1bb2128b6a16 f68bb450 6dd3 4fdc a967 2202cc51631c

تقریب میں عربی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے خیمہ لگایا گیا، جہاں مختلف مزیدار کھانے، کہوہ، کھجور کی چائے، سوگو، خبیسہ اور دیگر لوازمات پیش کیے گئے۔ ایک نایاب نسل کا سفید باز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ عربی ثقافتی رقص اور گانوں نے مہمانوں کو محظوظ کیا۔

قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے اس موقع پر کہا کہ وہ کراچی کی عوام کے سامنے عرب کی ثقافت پیش کرنے پر خوش ہیں، اور وہ پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہیں۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں، جبکہ صوبائی وزیر ثقافت نے فیسٹیول میں یو اے ای کی شمولیت کو باعث فخر قرار دیا۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!