کراچی میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز

کراچی (خصوصی رپورٹر) ضلع وسطی میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نے اکبر پبلک اسکول شادمان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں کیا، جہاں انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔

کیماڑی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

اس موقع پر اسکول کے سی ای او، پرنسپل اور انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ پولیو ورکرز کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گی اور مختلف مراکز پر بھی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

 

یہ مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جاری رہے گی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2، ڈاکٹر ساعرہ خان، ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر ایاز، اور ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن افیسر عظمی خان بھی موجود تھے۔ پروگرام میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!