ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو عادی ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان سے دو چوری شدہ موٹر سائیکلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

اے وی ایل سی اور سی آئی اے کی کاروائی: چھینے گئے ٹریکٹر کی برآمدگی

ملزمان، جن کی شناخت مظفر رضا اور جواد کے ناموں سے ہوئی ہے، کو تھانہ نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

برآمدہ موٹر سائیکل نمبر KGI-9520 کا مقدمہ الزام نمبر 248/2024 بجرم دفعہ 381A تھانہ پریڈی میں درج ہے، جبکہ دوسری موٹر سائیکل نمبر KNI-2035 کا مقدمہ الزام نمبر 327/2024 بجرم دفعہ 381A تھانہ سائیٹ بی میں درج ہے۔

ملزم مظفر رضا پہلے بھی اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے، جبکہ ملزم جواد بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے۔

 

 

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

57 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی: موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!