اے وی ایل سی اور سی آئی اے، کراچی نے ایک اور کامیاب کارروائی کی ہے۔ پورٹ قاسم روڈ، ملیر سے مسلح ملزمان کے ذریعے چھینا گیا بیلا روس ٹریکٹر چوھڑ جمالی سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن: 12 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق، 12 جون 2024 کو پورٹ قاسم روڈ پر واقع نیشنل بینک کے قریب چار مسلح ملزمان نے ایک ٹریکٹر نمبر FB-0567 ڈرائیور سے چھین لیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ بن قاسم ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس کی تفتیش اے وی ایل سی کے حوالے کی گئی۔
اے وی ایل سی کی بن قاسم ڈویژن نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چوھڑ جمالی کے جنگل سے چھینے گئے ٹریکٹر کو برآمد کیا، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔