کراچی (تشکر نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تقریبات کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے رینجرز کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
کراچی پولیس یوم قائداعظم اور کرسمس کی سیکیورٹی کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر تعینات
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق، میجر جنرل محمد شمریز نے سیکٹر کمانڈرز سے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے مزار قائد سمیت صدر ٹاؤن میں واقع سینٹ پیٹرک چرچ، ٹرینٹی کیتھیڈل چرچ اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کو بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ مزید یہ کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں تاکہ سیکیورٹی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔