الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا؟ بلاول کا نواز شریف پر طنز

الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا؟ بلاول کا نواز شریف پر طنز

لاڑکانہ(تشکُّر نیور اخبار ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میاں صاحب کا نعرہ تھا، مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا؟

 

 

بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کیلئے لاڑکانہ سے این اے 194 پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ پی پی کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں، اُن کا مقابلہ معاشی بحران اور مہنگائی کے طوفان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو ملک کے نوجوانوں کو ریلیف دیں گے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کیس میں بہت بڑا سکیورٹی بریچ ہوا،حقیقت عوام کے سامنے آنی چاہیے، ججز صاحبان سائفر کے پیچھے کی کہانی جاننے کے لیے جوڈیشل انکوائری کرائیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی سیاستدان کے خلاف سیاسی انتقام کے حق میں نہیں ہوں، اب تک کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں بنا، غلطیوں سے سیکھ چکا ہوں، الیکشن میں حصہ لیں گے، عوام حکومت بنائیں گے، الیکشن میں سب کو دعوت ہے آئیں مقابلہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!