پاک فوج کا ٹنڈو آدم، ضلع سانگھڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج نے ضلع سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈو آدم کے علاقے مالولا مکھن میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز سانگھڑ کے ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا۔ کیمپ میں گائنی، بچوں کی صحت، میڈیکل اور پیتھالوجی کے ماہرین نے مریضوں کا علاج کیا۔

بلوچستان کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی، جن میں ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، ٹائیفائیڈ، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگر اور الٹراساؤنڈ شامل تھے۔ مریضوں کو مفت ادویات، سپلیمنٹس، ویکسینیشن، اور ابتدائی طبی امدادی کٹس بھی دی گئیں۔

کُل 949 مریضوں کا علاج کیا گیا، جن میں 195 مرد، 328 خواتین اور 426 بچے شامل تھے۔ مختلف امراض جیسے انیمیا، ملیریا، ڈینگی، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور قبل از پیدائش کی نگہداشت کے حوالے سے مریضوں کو طبی مشورے بھی فراہم کیے گئے۔

 

 

علاقے کے مکینوں نے پاک فوج کے اس میڈیکل کیمپ کو سراہتے ہوئے مفت علاج اور ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

61 / 100

One thought on “پاک فوج کا ٹنڈو آدم، ضلع سانگھڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!