کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے متعدد مقامات پر حملے کیے، جن کا فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور جواب دیا۔ اب تک 12 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ فورسز کی کارروائی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

پاک فوج کا ٹنڈو آدم، ضلع سانگھڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بلوچستان کے مختلف مقامات پر لیویز اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ قلات میں قومی شاہراہ پر لیویز موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ قلات میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، شہید ہوگئے، جبکہ موسیٰ خیل کے علاقے راڑاشم میں فائرنگ سے 23 افراد قتل کردیے گئے۔

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل میں ہونے والے ظلم کو شدید مذمت کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، اور حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہے۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!