ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی چینی وفد سے ملاقات

تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے چین کے چھ رکنی وفد سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ پولیس چیف نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا، جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں سرکاری اسکولوں کے غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا عمل شروع

ملاقات کے دوران چینی وفد نے شہر کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ وفد نے کراچی میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے فول پروف اقدامات کی تعریف کی۔

 

 

ملاقات کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کے ارکان کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

66 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی چینی وفد سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!