تشکر نیوز: شاہ لطیف پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگ کے 3 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے مشین ٹول فیکٹری کے قریب سے ملزمان ناظم حسین، جلیل اور منظور کو گرفتار کیا۔
کورم پورا نہ ہونے کے باعث سینیٹ اجلاس بغیر کارروائی ملتوی
گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں بشمول نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے پر ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، ایک 125 موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی۔
ایس ایس پی کاشف کے مطابق برآمد شدہ 125 موٹرسائیکل مٹکہ پلی کے قریب سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی اور اس کا ریکارڈ اے وی ایل سی حکام سے چیک کیا جا رہا ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔