...

وزیراعلیٰ سندھ کا سینٹرل جیل کراچی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح

تشکر نیوز:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینٹرل جیل کراچی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، علی حسن زرداری اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔

شاہ لطیف پولیس کا کامیاب آپریشن، موٹرسائیکل لفٹر اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سینٹرل جیل کی عمارت کی توانائی کی طلب 549.5 کلو واٹ ہے جبکہ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت 614.8 کلو واٹ شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے، جس سے اضافی بجلی کے الیکٹرک کے سسٹم میں منتقل کی جائے گی۔

 

 

اس منصوبے پر 21 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ تین سال میں اپنی لاگت پوری کر لے گا۔ مزید برآں، اس منصوبے سے صوبائی خزانے کو اگلے 25 سال تک سالانہ 6 کروڑ 42 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔

62 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا سینٹرل جیل کراچی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.