بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر تنقید، فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے ٹوئیٹ کا جواب دے دیا ہے اور پی سی بی جواب دیکھنے کے بعد ان کی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں سلیکشن سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

پیپلز پارٹی کے اراکین کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی ہدایت، بلاول بھٹو کا اہم بیان

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کل بروز پیر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے پر بابر اعظم کے حق میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں فخر زمان نے کہا تھا کہ ’بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے بارے میں تجاویز سننا تشویشناک ہے، بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 اور 2023 کے درمیان ان کے مشکل وقت کے دوران ڈراپ نہیں کیا جب ان کی اوسط بالترتیب 19.33، 28.21 اور 26.50 تھی۔‘

فخر زمان نے کہا تھا کہ ’اگر ہم اپنے بہترین بلے باز کو سائیڈ لائن کرنے پر غور کر رہے ہیں، جو یقیناً پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں تو اس سے پوری ٹیم میں گہرا منفی پیغام جا سکتا ہے۔‘

 

 

انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب بھی وقت ہے کہ پینک بٹن کو دبانے سے گریز کریں، ہمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو کمزور کرنے کے بجائے ان کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے۔‘

61 / 100

One thought on “بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر تنقید، فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!